سونےکی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، جو ملک میں سونے کی بلند ترین فی تولہ قیمت ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر 19 سو 29 روپے اضافے سے 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 12 ڈالر بڑھ کر 1825 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay