کے الیکٹرک نے بجلی 1 روپے 54 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک نے مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے۔

ورکگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں فی یونٹ بجلی 65 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔ قرضے کی لاگت پر نظرثانی مد میں بھی یونٹ بجلی دس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔

گروتھ کی مد میں فی یونٹ بجلی 29 پیسے اور نارمل ورکنگ کیپٹل کی مد میں فی یونٹ 50 پیسے اضافہ مانگا ہے کے الیکٹرک ے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17 سے 41.94 فیصد کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16ستمبر کو سماعت کرے گی اور اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل کے الیکڑک صارفین کے لئے ایک روپے نو پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay