ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ ک مطابق ایک ہفتےمیں مہنگائی میں0.37فیصداضافہ ہوا، حالیہ ہفتےمیں22اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برائلرمرغی22روپےفی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چھوٹاگوشت6روپےفی کلومہنگاہوا ۔

ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق انڈے3روپےفی درجن مہنگےہوئے اورآٹےکا20کلوکاتھیلا15روپےمہنگاہوا۔ دال مونگ13،دال ماش7روپےفی کلو،دال چناڈھائی روپے،دال مسور2روپےفی کلو مہنگی ہوئی۔

ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر8روپےمہنگاہوا،ایک ہفتےمیں ماچس،گڑ،دودھ دہی،کوکنگ آئل بھی مہنگاہوا،حالیہ ہفتےمیں6اشیاءسستی،23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سبزیوں کے حوالے سے ادارہ شماریات میں بتایا گیا ہےکہ ٹماٹر5روپے،لہسن6روپےفی کلوسستاہوا،حالیہ ہفتےمیں آلو،پیاز،کیلےاور چینی سستی ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay