موٹروے زیادتی کیس: دونوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے نام عابد علی ملہی اور وقار الحسن شاہ ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد علی ملہی کے نام سے ہوئی ہے۔  جس کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم کا ڈی این اے 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد علی ملہی ضلع بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون کے نمونے کریمنل ڈیٹا بیس سے میچ ہوئے، کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم عابد علی ملہی 2013 سے موجود ہے، ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

پولیس نے دوسرے ملزم کی بھی شناخت کر لی ہے، ملزم کا نام وقار الحسن شاہ ہے، دونوں ملزمان عابد علی ملہی اور وقار الحسن شاہ مختلف اضلاع میں ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ مزید برآں لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت موٹروے واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا موٹر وے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی، دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پنجاب حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay