ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ ،پاکستان کابھارت کےسینئرسفارتکارکودفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج

بھارت کے ایک سینئر سفارتکار کو آج دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ شب کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ کنٹرول لائن کےHotspring سیکٹر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ سے تین بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے ساتھ توپ خانے بھاری مارٹر گولوں اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

بھارت نے اس سال آج تک جنگ بندی معاہدے کی دو ہزار دو سو پنتالیس خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں اٹھارہ افراد شہید اور ایک سو اسی شہری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی قانون کی یہ شدید خلاف ورزیاں کنٹرول لائن کے ساتھ صورتحال کو طول دینے کی بھارتی کوششوں کا مظہر ہے اور یہ علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay