پنجاب حکومت کی حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز شریف کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کو مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی  گئی تھی جو کہ  مسترد کر دی ہے ۔

 مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاتارڈ نےچیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں  حمزہ شہبازشریف کو جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

درخواست گزار عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ  حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ حمزہ شہباز شریف کا ان کے فزیشن ڈاکٹر رضوان اختر اتفاق اسپتال میں علاج کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay