کورونا کی دوسری لہر: قومی سطح پر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ

اسرائیل میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی سطح پر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر کیے گئے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ یقیناً اس اقدام کی ہم سب کو بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی لیکن ملک میں یومیہ چار ہزار سے زائد متاثرین سامنے آنے کے بعد اس فیصلے کا کیا جانا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس اقدام کی وجہ سے یہودیوں کی سال نو کی مذہبی تقریبات بھی متاثر ہوں گی اور اس وجہ سے ایک اسرائیلی وزیر نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دےدیا ۔

خیال رہے کہ یہودی مذہب کے تحت ان کا سب سے مقدس مذہبی تہوار یوم کپر 27 ستمبر کو منایا جا تا ہے۔

واضح رہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں دوبارہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے، ملک میں جمعے سے نافذ کیے جانے والا لاک ڈاؤن 3ہفتوں تک جاری رہے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay