لاکھوں بچوں کواسکول واپسی پرخوش آمدید کہتےہیں،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بچوں کے بحفاظت اسکول جانے کو یقینی بنانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

 

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمراں خان نے کہا کہ کل (منگل) سے سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت سکول جا سکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کووڈ19- کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay