این سی او سی کی جانب سے اسکول ایس او پیز جاری

عالمگیر وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں کمی کے پیش نظر پاکستان بھر میں کل سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 15ستمبر یعنی کل سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں، این سی او سی کی جانب سے پوسٹ کورونا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول بھیجیں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی ہو۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، یقین کریں کہ بچے کے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ کھانسی یا بیماری کی علامات ہونے پر بچوں کو اسکول ہر گز نہ بھیجیں، اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے اور ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی سواریوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، گاڑی میں بٹھاتے وقت یقینی بنائیں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay