ادارہ شماریات کی جانب سےمہنگائی کےہفتہ واراعدادو شمارجاری

اسلام آباد : ادارہ شماریات کی جانب سےمہنگائی کےہفتہ واراعدادو شمارجاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتےکےدوران مہنگائی کی شرح میں0.71فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح8.71فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،17ہزارماہانہ کمانےوالوں کےلیےمہنگائی کی شرح11.67فیصد ریکارڈ ہوا۔17سے23ہزارتک کےلیےمہنگائی کی شرح11.37فیصد تک پہنچ گئی۔

جاری دستاویز کے مطابق رواں ہفتےکےدوران26اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ،رواں ہفتےکےدوران ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں28فیصد اضافہ ہوا۔

ایک ہفتےکےدوران ٹماٹر20روپےفی کلومہنگا ہوا،ٹماٹرکی فی کلوقیمت71روپےسےبڑھ کر91روپےکی سطح پرپہنچ گئی ۔ رواں ہفتےانڈوں کی فی درجن قیمت میں7روپےکااضافہ ہوا،برائلرمرغی کی فی کلوقیمت میں ساڑھے8روپےکااضافہ ہوا۔

ایک ہفتےمیں دال ماش اور مونگ2روپے فی کلو تک مہنگی ہوئیں،رواں ہفتےکےدوران چینی کی فی کلوقیمت میں ایک باراضافہ ریکارڈ ہوا ،چینی فی کلو94روپے72پیسےکی سطح پر پہنچ گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay