پی ایم ای ایکس میں 12.851 بلین روپے کے سودے

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ (پی ایم ای ایکس) انڈیکس 4,984کی سطح پر بند ہوا۔

آج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس کے12.816 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17,587 رہی۔

 سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت7.115 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.865 بلین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.040 بلین روپے رہی۔

 چاندی کے سودوں کی مالیت 776.750 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 758.313 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 402.979 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 395.000 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 273.940 ملین روپے رہی ۔

 ڈی جے کے سودوں کی مالیت 112.052 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 76.489 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 19 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 34.806 ملین روپے رہی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay