وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر، ہال سے بھارتی وفد اٹھ کر چلا گیا

وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر ، ہال سے بھارتی وفد اٹھ کر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی75ویں جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور ساتھ ہی اسلاموفوبیا، موسمیاتی تبدیلیوں اور کرپشن و منی لانڈرنگ پر کھل اظہار خیال کیا۔ خطاب کے دوران کئی بار ہال تالیوں سے گونجا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے جونئیر سفارت کار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر ہونے کا اندازہ ہونے کے سبب وہ پہلے ہی ہال سے باہر چلے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کےسامنے پیش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریباً 27 منٹ پر محیط اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خطے میں اسلحے کی دوڑ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کورونا وائرس، کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین اسرائیل تنازع، ماحولیات اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay