کراچی کےمزیدمتاثرہ علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

ضلع وسطی اور ضلع شرقی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو کورونا سے متاثرہ علاقوں کی فہرست بھیج دی جس میں  متاثرہ علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے4علاقوں میں46کوروناکےکیسزرپورٹ ہوئے، اس لیے ان 4علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذکیا جائے ۔

متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد،گلشن اقبال جمشید ٹاؤن ،عسکری4،یوسی6 ،7 ،10 اور14کےعلاقے شامل ہیں ۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کےپھیلاؤکوروکنےکےلیےفوری لاک ڈاون لگایا جائے۔

ادھر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24 مقامات اور ضلع ملیر کے 41 مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے، ضلع غربی کے صرف 2 مقامات ایسے ہیں جو ہاٹ اسپاٹ میں آتے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع کورنگی کے 39 گھروں کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ضلع وسطی میں 46 گھر ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں 637 گھر کوروناوائرس ہاٹ اسپاٹ ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹس میں رہائش پزیر لوگوں کو ایس او پیز کی خصوصی ہدایات دیں گئیں ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay