منیراکرم کاحیاتیاتی تنوع کےاہداف کےحصول کےلئےعالمی رہنماؤں کےسیاسی عزم پرزور

اقوا م متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے حیاتیاتی تنوع کے اہداف کے حصول کےلئے عالمی رہنماؤں کی طرف سے سیاسی عزم پرزوردیا ہے جس کا مقصد کرہ ارض پر نباتات اور جنگلی حیات کو تحفظ دینا ہے۔

اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں پہلے سربراہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرہ ارض حیاتیاتی تنوع اور سازگار مسکن کا حامل ہے جہاں انسانی نسلوں کا احیا اورارتقا ہوتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay