ذرائع ابلاغ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کریں، صدر

آج (جمعرات) شروع ہونے والے ماہ اکتوبر کو چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے جسے Pinktober بھی کہتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اس ماہ سے متعلق اپنے پیغام میں ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نےکہا کہ چھاتی کےسرطان سے متعلق آگاہی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان میں دوسرے جنوبی ایشیائی ملکوں کی نسبت شرح اموات زیادہ ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay