اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک16 لاکھ، 25 ہزار، 251ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

کورونا وائرس کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک16 لاکھ، 25 ہزار، 251ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی۔

اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

اسکیم کے تحت اپریل 2020 سے ستمبر 2020 کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل اداروں کو 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 9اکتوبر2020 تک اس اسکیم کے تحت 3476 کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے 19 لاکھ، 9 ہزار، 654ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے 2 کھرب، 69 ارب،83 کروڑ ،50 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔

اسٹیٹ بینک نے ان میں سے 2813 اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے دو کھرب، 24 ارب 98 کروڑ، 50لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں16 لاکھ، 25 ہزار، 251ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

(اے پی پی)

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay