مہنگائی کی شرح9.20 فیصد ہوگئی، انڈہ، چکن، آٹا، چینی سمیت25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد ہوگئی، انڈہ، چکن، آٹا، چینی سمیت 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،پیاز، آلو، لہسن دال چنا اور مسور سمیت 9 اشیاء کی قیمتیں نیچے آئیں، 17 کی قیمتوںمیں استحکام رہا، ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

16 اکتوبر 2020ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.45 فیصد زائد رہی ۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں چکن (زندہ)، انڈہ (فارمی)، ٹماٹر، ایل پی جی (سلنڈر)، چینی، ماچس، بیف پلیٹ، واشنگ سوپ، دال پلیٹ، آٹا، گھی (کھلا)، چائے، چاول باسمتی (ٹوٹا)، چائے کا کپ، ویجیٹیبل گھی، خشک دودھ، دال ماش، دودھ (تازہ)، کوکنگ آئل، انرجی سیور، موٹا لٹھا، دہی، بیف، چاول اری 6/9 اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ۔

کیلا، پیاز، آلو، دال مسور، دال چنا، لہسن، الیکٹرک چارجز، دال مونگ، گڑ کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹن، آگ جلانے والی لکڑی، ڈبل روٹی، ہائی سپیڈ ڈیزل، جارجٹ، صابن، سگریٹ، لان (کپڑا)، نمک، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، پیٹرول، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay