نوازشریف نےڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلط زبان استعمال کی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگی قائد نواز شریف نے فوج کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف استعمال کی گئی یہ جنرل باجوہ پر نہیں پاک فوج پر حملہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے نے کارکنوں کو خاموش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چپ نہیں ہوں گے تو کل کے سرکس پر میری گفتگو کو انجوائے کیسے کریں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ کے جلسے کو سیاسی سرکس قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس میں کل دو بچوں نے تقاریر اور 12 کھلاڑی کے متعلق کیا بات کروں۔ ایک ان میں سے نانی ہوگئی ہیں لیکن میرےلیےبچی ہی ہیں،دونوں بچوں نےآج تک ایک گھنٹہ حلال کاکام نہیں کیا،دونوں بچے اپنے باپ کی حرام کی کمائی پرپلےہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay