کراچی کے کسی شہری نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کی، مصطفیٰ کمال

Mustafa-Kamal,

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے کسی شہری نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کی۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے کسی شہری نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کراچی کے مسائل پر بات نہیں کی گئی،شہر قائد والوں کیلئے گیس، بجلی سمیت سب کچھ مہنگا ہے، وزیراعظم کا 11سو ارب کا پیکج لالی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

ان کا کہنا  تھاکہ  کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، گزشتہ سال این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو 800 ارب روپے ملے، سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، کراچی میں11 ہزار گھوسٹ اسکول ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ سندھ کو توڑنے کی سازش کی گئی، کراچی میں لسانی بنیادوں پر7 اضلاع بنائے گئے ہیں، کراچی کے عوام کی گنتی مردم شماری میں درست نہیں کی گئی،اس پرکسی نےجلسے میں بات نہیں کی چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت ابھی بحال ہوئی نہیں اوربجلی مہنگی کردی گئی۔

ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 12 سالوں سے سندھ میں حکمرانی کررہی ہے،اگرسندھ میں کچھ برا ہوا ہے توسندھ حکومت نے برا کیا ہے،کراچی سے کشمور تک کسی نے برا کیا ہے تووہ سندھ حکومت نے کیا ہے۔ عمران خان نےوعدہ کیا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی سے سندھ کے لوگوں کی جان چھڑائیں گے،سندھ میں تباہی عمران خان نے نہیں پیپلزپارٹی نے کی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay