سونے کی فی تولہ قیمت میں350روپے اضافہ

GOLD

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1912ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت350روپے اضافے سے1لاکھ16ہزاراور دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 99ہزار451روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1260روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay