امریکی ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 161 روپے 90 پیسے پر فروخت ہوا۔بتایا گیا ہے کہ اگست سے اب تک ڈالر 6 روپے 53 پیسے سستا ہوا ہے، اگست میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کے نرخوں میں کمی سے غیرملکی قرضوں کے دباو میں 700 ارب روپے کی کمی ہوگی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 162 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay