نیب نےمیاں نواز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دے دی

نیب نےمیاں نواز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، فواد حسن فواد اور آفتاب سلطان کے خلاف سیکیورٹی گاڑیوں کا ریفرنس دائر ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 73 سیکیورٹی گاڑیوں کے غیر سرکاری استعمال سے خزانے کو پونے دو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔

احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر ہوگا۔ اس کے علاوہ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کیخلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نے واضح کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا تعلق کسی جماعت یا گروہ سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay