وزیراعظم کا غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھ کر بینکوں سے قرضے کی سہولت دینے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے بینکوں سے قرضوں کے حصول میں غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہاؤسنگ، تعمیرات، ترقی کی قومی رابطہ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قرضوں کی منظوری کے عمل کو شفاف اور فوری قابل عمل بنانے کیلئے آن لائن پورٹل کو بروئے کار لائیں۔

گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے اجلاس کو آسان اقساط پر غریبوں اور متوسط طبقہ کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نیشنل بینک، الائیڈ بینک، میزان بینک، بینک الحبیب، حبیب بینک اور بینک آف پنجاب سے وزیراعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیااجلاس کو بتایا گیا کہ قرضوں کی فراہمی کیلئے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور بینک کی شاخوں میں الگ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نجی بینک اسلامی اور روایتی بینکنگ سہولیات کے تحت قرضے فراہم کرینگے۔بینکوں کے سربراہان نے حکومت کو یقین دلایا کہ تعمیراتی شعبے کو آگے بڑھانے اور غریبوں کو ان کے گھروں کی تعمیر میں مدد فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ قرضوں کی فراہمی کے عمل میں وقت کے دورانیے کو کم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ قرضہ لینے والوں کے کوائف کی تصدیق کی جا سکے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جلد نجی بینک بھی قرضوں کی فراہمی شروع کر دیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب اجلاس کو بتایا کہ تعمیراتی شعبے کے بلڈرز کیلئے ایک آن لائن پورٹل کا اجراء کیا گیا ہے اور اب تک چھ ہزار چھ سو چورانوے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور ان میں سے 54 فیصد کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay