لگتاہےکہ حکومت جنوری سےقبل ہی چلتی بنےگی،مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کوڈمی بناکرعہدےپربٹھایاہواہے،آج وہ بھی غائب ہیں،لگتاہےکہ حکومت جنوری سےقبل ہی چلتی بنےگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم انواز نے ایک بار پھرنئے سال سے پہلے ہی حکومت کوگھر بھیجنےکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان جعلی ہی سہی لیکن وزیراعظم توہیں۔

مریم نواز نے بلوچ طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے دھرنے میں شرکت کی اور طلبا ء کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئیں ۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلوچ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، میں آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئی ہوں، مجھے افسوس ہے آج طلبا سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا کوٹہ بحال کرنا چاہیے، بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی واقعےکی انکوائری کی ضرورت نہیں ہر چیز رپورٹ ہوئی ہے،انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے،کراچی واقعے پرانہیں بلایا گیا تو گواہی دینے ضرورجائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دل سے پنجاب کی خدمت کی، یہ احسان نہیں، عوام کا حق ہے جو انہیں ملا، نواز شریف کے بغیر پاکستان اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہو گیا ہے، شہباز شریف کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں بھائی سے نہ لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay