عالمی امن کیلئے 158 پاکستانی پیس کیپرز نے جانیں قربان کیں، بابر افتخار

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے 158 پاکستانی پیس کیپرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوام متحدہ (یو این) کی 75ویں سالگرہ پر پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 28 ممالک میں 46 اقوام متحدہ کے امن مشنز میں حصہ لیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 2 لاکھ پاکستانی فوجیو ں نے حصہ لیا اور ڈیڑھ سو سے زائد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay