اقوام متحدہ اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کےحوالے سے نوٹس لے ،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیے اورگستاخانہ خاکوں کے حوالے سے نوٹس لے اور موثر کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے  ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پوری دنیا میں غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فرانس کے صدر غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کریں۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ آج نفرت کے جو بیج بوئے جارہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوںگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیاگیا ہے تاکہ ان کواحتجاج ریکارڈ کرایاجائے۔

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وزیرخارجہ نے کہاکہ او آئی سی کے وزراء خارجہ کے آئندہ اجلاس میں ایک جامع قرارداد پیش کی جائے گی جس میں پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طورپر منانے کی تجویز دی جائے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay