مظالم کےباوجودبھارت کشمیری عوام کاعزم توڑنےمیں ناکام ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےیوم یکجہتی کشمیراوریوم سیاہ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضےکی مذمت کےلیےمنارہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آج کےدن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کااعادہ کررہےہیں،یوم یکجہتی کشمیرانسانی تاریخ کےتاریک باب کواجاگرکرتاہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ73سال پہلےبھارتی فورسزنےجموں وکشمیرپرزبردستی قبضہ کیا، آج کےدن بھارتی افواج کشمیری عوام کومحکوم بنانےسری نگرپہنچی۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ جموں وکشمیرپربھارت کاغیرقانونی قبضہ بین الاقوامی تنازع ہے،تنازعےکاحل یواین چارٹراورسلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے،مظالم کےباوجودبھارت کشمیری عوام کاعزم توڑنےمیں ناکام ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay