کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یومِ سیاہ منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یومِ سیاہ منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ وہ اپنے مادرِ وطن پر غیر قانونی اور غاصبانہ بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

یومِ سیاہ جماعتی حریت کانفرنس ، حریت فورم اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اپیل پر منایا جا رہا ہے ۔ آج بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے ۔

یاد رہے کہ بھارت نے 27اکتوبر1947کو برصغیر کے تقسیم کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں و کشمیر میں اپنی فوج اُتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay