ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سو روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے اضافے سے 96 ہزار 708 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 13 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 875 ڈالر فی اونس ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay