باسمتی چاولوں کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 26.8 فیصد کمی ہوئی ، شماریات بیورو

باسمتی چاولوں کی برآمدات میں ستمبر 2020 کے دوران 26.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات کا حجم 44.9ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ ستمبر 2019 کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات سے 61.4 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔

اس طرح ستمبر 2019 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 16.5 ملین ڈالر یعنی 26.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay