دورہ نیوزی لینڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے6ارکان کے کوروناٹیسٹ مثبت آ گئے

 نیوزی لینڈ پہنچتے ہی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے6ارکان کے کوروناٹیسٹ مثبت آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے کے بعد کرائسٹ چرچ میں پہلی ٹیسٹنگ بدھ کو ہوئی تھی، نیوزی کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کی جانب سے کویڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

نیوزی کرکٹ بورڈ کے مطابق چھ میں سے دو کو پہلے بھی کورونا ہو چکا ہے تاہم متاثرہ کھلاڑیوں کو اپنے اپنے کمروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لاہور سے روانگی کے وقت تمام اسکواڈ کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کیویز بورڈ کے قوانین کے مطابق مثبت آنے والوں کے نام نہیں بتا سکتے، پی سی بی میزبان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
سی ای او پی سی بی وسیم خان نے قومی کھلاڑیوں سے رابطہ کر کے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں  نےکہا نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں، قرنطینہ میں رہ کر سخت حالات برداشت کر لیں۔ پھر گھومنے پھیرنے کی آزادی ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھیج دے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay