آصفہ بھٹو ملتان جلسے سے خطاب کریں گی، یوسف رضا گیلانی

وائس چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے بتایا ہے کہ سابق  وزیراعظم  محترمہ  بینظیر  بھٹو  شہید  اورسابق صدر آصف علی  زرداری کی  چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران  یوسف رضا گیلانی نے  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، 30 نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اورپی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے ملتان جلسے کے رستوں میں لگائی گئی رکاوٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔ تاہم آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سےخطاب کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay