پی ڈی ایم کوموجودہ حالات میں جلسےبندکردینےچاہئیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم کوموجودہ حالات میں جلسےبندکردینےچاہئیں،انہیں صرف اپناخیال ہےلوگوں کی فکرنہیں،جتنےمرضی جلسےکرلیں این آراونہیں ملےگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر خوب تنقید کی۔

دوران اجلاس ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے احتیاط ضروری ہے۔ کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، ایسے میں پی ڈی ایم کو جلسے بند کردینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے، اسے لوگوں کی فکر نہیں، جس طرح کورونا وائرس پھیل رہا ایسے میں احتیاط بہت ضروری ہوگئی ہے۔انہوں  نے ایک بار پھر کہا کہ اپوزیشن اتحاد جتنے مرضی جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا، ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay