پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کیلئے پرعزم ہے ،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کیلئے پرعزم ہے ۔

یہ بات انہوں نے نائیجر میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت رحیم الہاشمی سے ملاقات کے دوران کہی ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذہب اورثقافتی ہم آہنگی کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔

ملاقات میں نمائش میں پاکستان کی شرکت سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف معاملات پر دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے باہمی تبادلے بڑھانے پرزوردیاگیا۔

وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں وزیرخارجہ کے بیان کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت نے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کی مجوزہ قرارداد کے حوالے سے پاکستان کے اقدام کو سراہا فریقین نے اسلامی تعاون تنظیم کو امت مسلمہ کیلئے ایک متحداورکلیدی پلیٹ فارم کے طورپر مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay