پاکستان کوفلاحی ریاست بناناہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اُن کامقصد اورنظریہ پاکستان کوفلاحی ریاست بناناہے۔

گزشتہ  شام ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں  وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ اس مقصد کے حصول کے لئے پالیسیوں پرنظرثانی اورا ن میں تبدیلی کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔

دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فافن کی رپورٹ سمیت اعدادوشمارسے ثابت ہوتا ہے کہ یہ انتخابات دوہزارتیرہ کے انتخابات کی نسبت زیادہ بہتر اورشفاف انداز میں ہوئے۔

عمران خان نے کہاکہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماذوالفقارعلی بھٹو کے بعدواحدرہنما ہیں جس نے طویل سیاسی جدوجہد کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ یہ پرانے مقدمات ہیں جو اُن کے اقتدارمیں آنے سے پہلے درج کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے صرف شہبازشریف کے خلاف منی لانڈنگ کیس کااندرا ج کیاہے۔

عمران خان نے کہاکہ ہم نے اداروں کو آزادبنایاہے اورقومی احتساب بیورو پرحکومت کاکوئی اختیارنہیں ہے۔

وزیراعظم نے افسوس کااظہارکیاکہ حزب اختلاف این آراوکے حصول کیلئے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی پر حکومت کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم انہوں نے کہاکہ قومی خزانے کولوٹنے والوں کااحتساب کیاجائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay