عوام نے فیصلہ دے دیا سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا، آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو کا کہنا ہےکہ عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا ۔

بینظیربھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سیاسی ایننگ کا آغاز کردیا ،ملتان جلسے سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔

انہوں نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے۔

ملتان جلسے میں بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay