وزیراعظم کی برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری دی ہے۔

یہ منظوری آج اسلام آباد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق دائود کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں دی گئی۔وزیراعظم ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے صدر ہوں گے جبکہ برآمدات سے وابستہ تمام فریقوں کو بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی۔

ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اُن کے ساتھ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay