کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ

کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے ہوگئی۔ جس کے بعد پر ریٹیل بازار میں چینی کی قیمت 90 روپے ہوجائے گی۔

ہول سیل بازار میں چینی کی 100 کلو بوری پر 200 روپے بڑھے ہیں، ہول سیلز میں چینی کی سو کلو بوری 8000 روپے ہوگئی ہے۔

گروسرز ایسوسی سی ایشن فرید قریشی کے مطابق ریٹیل بازاروں میں چینی 85 روپے میں بھی فروخت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہول سیل کی قیمت پر ریٹیل بازار کی قیمت 90 روپے ہوجائے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay