پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن

پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کے دوران ابراہیم حیدری کے علاقے سے 100 کلو گرام آئس ڈرگ ضبط کرلی ۔

منشیات کو ویران علاقے میں چھپایا گیا تھا۔ 3.8 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ ضبط شدہ منشیات کو قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن پر کامیابی سے عمل درآمد بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بحریہ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے ۔ پاک بحریہ اپنے ساحلوں اور سمندر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay