وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا حوالے کرنے کی امریکی درخواست مسترد

برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا حوالے کرنے کی امریکی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی پر برطانوی عدالت نےفیصلہ سنادیا۔

لندن کی اولڈبیلی کی عدالت نےجولین اسانج کی حوالگی کیلئے درخواست پر فیصلہ کیا، جولیان اسانج کی حمایت میں پئیر کوربن کے علاوہ حمایت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جولین اسانج پر 10برس پہلےخفیہ امریکی فوجی دستاویزات شائع کرنے کا الزام ہے، امریکا نے جولیان اسانج کی حوالگی کیلئے برطانوی عدالت میں درخواست کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ جولیان اسانج پر مجموعی طور پر 18 الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں کمپیوٹر ہیک کرنے اور دفاعی معلومات افشا کرنے کا بھی الزام تھا۔

جولیان اسانج انتہائی سیکورٹی والی جیل ایچ ایم پی بیلمارش جیل میں قید رکھا گیا ہے، انہیں 7 دسمبر 2010 کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ جولیان اسانج نے سات برس لندن میں ایکویڈور کے سفارتخانے میں بطور سیاسی پناہ گرین کے گزارے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay