وزیر انسانی حقوق کا عالمی برادری پر آسیہ اندرابی کا عدالتی قتل روکنے پر زور

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے عالمی برادری ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا پر زور دیا ہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں زیر حراست کشمیری رہنما آسیہ اندرانی کے عدالتی قتل کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے آسیہ اندرابی کےبیٹےکےہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہو کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آسیہ اندرابی کیس کافیصلہ آنےوالاہے،آسیہ اندرابی اس وقت تہاڑجیل میں قید ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے؟علی گیلانی،شبیرشاہ ودیگرکشمیری رہنماکئی ماہ سےقیدمیں ہیں،کشمیری خواتین پرظلم وستم کی دنیامیں کہیں مثال نہیں ملتی،آسیہ اندرابی کی صحت خراب ہے،ڈاکٹرکی بھی سہولت میسرنہیں۔

انہوں  نے مزید کہاکہ بھارت دوسرےشہروں سےہندؤں کوکشمیرمیں آبادکررہاہے،پاکستان کوانٹرنیشنل ٹریبونل کامطالبہ کرناچاہیے،آسیہ اندرابی کےساتھ جورہاہےوہ عدالتی قتل ہے،بھارت میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ آسیہ اندرابی کےخاوند28سال سےپابندسلاسل ہیں،کشمیرمیں ہونےوالےمظالم پرعالمی برادری کی خاموشی توڑناہوگی،انسانی حقوق کی تنظیموں کوبھارتی ظلم پرآوازاٹھانی چاہیے۔

میری والدہ سمیت متعددحریت رہنماجیلوں میں قیدہیں،بیٹاآسیہ اندرابی

پریس کانفرنس  سے خطاب  کرتے ہوئے آسیہ اندرابی  کے  بیٹے کا کہنا تھاکہ مہینےمیں ایک باراپنی ماں سےبات کرنےکی اجازت ملتی ہے،والدہ سےملاقات میں پولیس اہلکاران کےساتھ کھڑاہوتاہے،میری والدہ سمیت متعددحریت رہنماجیلوں میں قیدہیں۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ  دخترات ملت تنظیم کشمیری خواتین کےلیےجدوجہدکررہی ہے،آسیہ اندرابی نے1992سےاب تک15سے20سال جیل میں گزارے۔

پاکستان کا آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ

یاد رہے کہ  گزشتہ  روز پاکستان نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آسیہ اندرابی کی رہائی کےلیے پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر بہت کام کیا ہے، بھارتی قابض فوج نے من گھڑت الزامات لگا کر انہیں قید کردیا ہے، قابض فوج کی زیر حراست آسیہ اندرابی کی زندگی کو خطرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ آسیہ اندرابی ان کے شوہر اورساتھیوں پر من گھڑت الزامات ختم کرائے اور مقبوضہ کشمیر میں قید تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ دخترانِ ملت نامی آزادی پسند تحریک کی سربراہ آسیہ اندرابی کئی مواقعوں پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے اور قومی ترانے پڑھنے کی جرات کا اظہار کرچکی ہیں۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay