امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا

Malala-Yousafzai,

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے قانون کی منظوری پر امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے اس کی منظوری پچھلے سال مارچ میں دی جب کہ سینیٹ نے یہ بل پچھلے جمعے کو منظور کیا۔

اب اس بل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہو گا۔ بل کے تحت یو ایس ایڈ پر لازم ہو گا کہ وہ پاکستانی خواتین کو 50 فیصد وظیفہ دے۔ یہ تعلیمی وظائف مختلف مضامین میں دیے جائیں گے۔

پاکستان کی قابلِ فخر بیٹٰی ملالہ یوسف زئی اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ ملالہ اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔

یاد رہ کہ ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور یہ برطانیہ سے ہی اپنی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay