اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا تسلسل برقرار، 252 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan-stock-exchange

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والی تیزی کا تسلسل برقرار رہا،کے ایس ای100انڈیکس 252پوائنٹس بڑھ گیا ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 20ارب 7کروڑ 7لاکھ روپے کا اضافہ ،تاہم 56.06فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری حجم بھی 15.84فیصد کم رہا ۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے بعد شروع ہونے والے پہلے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مثبت ہوا ،گزشتہ روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری چند منتخب سیکٹرز تک محدود رکھی گئی ،لیکن اس سے مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 45ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس پر آکر بند ہوا ۔

کے ایس ای30انڈیکس بھی 186.19پوائنٹس بڑھنے کے بعد 18770.20پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 112.53پوائنٹس کے اضافے سے 31282.02پوائنٹس پر آگیا ۔

پیر کو مارکیٹ میں 412کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 161کے بھاومیں اضافہ ، 231کے بھاومیں کمی اور 20کےبھاومستحکم رہے ، خریداری چند سیکٹرز تک محدود رہنے سے کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 10کروڑ 17لاکھ 91ہزار شیئرز کی کمی سے64کروڑ 26لاکھ 22ہزار شیئرز کی بجائے 54کروڑ 8لاکھ 30ہزار شیئرز ریکارڈکیا گیا ،کاروباری حجم کے لحاظ سے پاک الیکٹرون ،حب پاور ، ہیسکول پیٹرول ،ورلڈ کال ، اور ٹی آر جی سر فہرست رہے ۔

سب سے زیادہ اضافہ نیسئلے پاکستان اور باٹاپاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو 72.50روپے اور 38.47روپے فی شیئرز تھا۔  دوسری جانب نمایاں کمی ملت ٹریکٹرز اور جوبلی لائف کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو 25.16 روپے اور 25.13روپے فی شیئرز تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay