میں انصاف کے لئے مارا مارا پھر رہا ہوں،وزیراعظم نیاپاکستان نہیں نیاقبرستان بنارہےہیں،والداسامہ ستی

اسلام آباد : اسامہ ستی کےوالدنے کہاہے کہ  نوازشریف،زرداری کیخلاف تیزٹرائل حکومت کےفائدہ کےلیےکیاجاتاہے،میں انصاف کے لئے مارا مارا پھر رہا ہوں،وزیراعظم نیاپاکستان نہیں نیاقبرستان بنارہےہیں۔

تفصیلات  ک مطابق اسلام آباد میں اسامہ ستی کےوالد نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارےمحافظوں نےہی میرے بیٹے کاقتل کیا،میرےبیٹے کوگاڑی سےنکال کرگولیاں ماری گئیں،پیچھاکررہےتھےتوگاڑی کےآگےسےگولیاں کیسےماریں،گاڑی کےاندربیٹھ کرکوئی پیرپرگولی نہیں مارسکتا۔

انہوں  نے مزید کہاکہ واقعےکےبعدبیٹےنےجارکرگاڑی کامعائنہ کیا،گاڑی کی سیٹ پرخون کاکوئی نشان نہیں تھا،پولیس نےجان بوجھ کرمیرے بیٹے پرفائرنگ کی،میرےبیٹےکےپاس660سی سی اورپولیس کےپاس3ہزارسی سی گاڑی تھی۔

 ان کا کہنا تھاکہ ڈی ایس پی خالداعوان نےتسلیم کیالڑکامعصوم اوربےگناہ تھا،ڈی ایس پی نےتسلیم کیامیرابیٹاپولیس کےغلطی سےقتل ہوا،وزیرداخلہ نےوعدہ کیاتھاہائیکورٹ کےجج سےتحقیقات کروائیں گے،ہمیں اےڈی سی جی کی تحقیقات قبول نہیں،اے ڈی سی سےانصاف کی امید نہیں یہ سب ایک ہیں۔

اسامہ  ستی کے والد نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی کےنالوں پرسوموٹولیتےہیں،یہ کیس براہ راست عدالت میں چلنا چاہیئے،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ فوری اور فیئر ٹرائل کروائیں ۔ نوازشریف،زرداری کیخلاف تیزٹرائل حکومت کےفائدہ کےلیےکیاجاتاہے،میں انصاف کے لئے مارا مارا پھر رہا ہوں،وزیراعظم نیاپاکستان نہیں نیاقبرستان بنارہےہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay