سمجھ سےباہرہےایم کیوایم کس مجبوری پرحکومت کیساتھ کھڑی ہے،بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےووٹوں کی وجہ سےحکومت قائم ہے،بسمجھ سےباہرہےایم کیوایم کس مجبوری پرحکومت کیساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فشرمین چورنگی سے ابراہیم حیدری روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ  مردم شماری پر پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اعتراض کیا۔ مردم شماری میں عوام کی نمائندگی صیح نہیں کی گئی تو مزید کم شیئر ملے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم والے میرے پیدا ہونے سے پہلے یہاں سے منتخب نہیں ‘’سلیکٹ’’ ہوتے رہے۔ ایم کیو ایم سے پوچھیں وہ بھی وفاق کا حصہ ہے، اس نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے لیے کیا کیا؟ کیا ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایم کیو ایم نے ایک اینٹ لگائی؟ صاف پانی، انفراسٹرکچر کا وعدہ پورا کیا؟

چیئرمین پیپلز پارٹی کا  کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے قائم ہے۔ متحدہ خود بھی کراچی سے منتخب نہیں بلکہ ‘’سلیکٹ’’ ہوتی رہی۔ ہم پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے شہر قائد کے لیے کیا کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے کراچی کی ضروریات کے لیے 10 بلین ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔ ورلڈ بینک کا موقف وفاق کو بتاتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے۔ افسوس کراچی سے منتخب لوگ ہر بار حکومت کا حصہ رہے، مگر کراچی کو حصہ نہ دلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شیئر سے زیادہ نہیں، اپنا حق مانگ رہے ہیں، اگر ہمیں پورا شیئر مل جائے تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔ بلاول بھٹو نے حکومت کو ایک بار پھر ‘’کٹھ پتلی’’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ تو جا رہے ہیں، ان کی حکومت ختم ہونے والی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay