پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ فتح ون میزائل 140 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق فتح ون میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل سسٹم سے دشمن کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، فتح ون میزائل روایتی وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف نے مبارکباد دی ہے۔

فتح ون140کلومیٹرتک روایتی ہتھیارلے جانے اور دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور جوانوں کو کومبارکباد دی۔

یاد رہے فرروی 2020 پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay