پاناما کے بعد براڈ شیٹ نے اشرافیہ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما پیپرزنےاشرافیہ کی منی لانڈرنگ،کرپشن بےنقاب کی، اب براڈشیٹ ایک بارپھراسی اشرافیہ کی کرپشن سامنےلائی ہے۔

سماجی روابط  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں،یہ امیرحکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہیں،یہ امیرحکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بار بار یہی چیز بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کوبیان کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی،بعد میں ان لوگوں نے این آر او کا سہارا لیا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا، اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا، ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay