مدارس کے طلبہ کو پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت سے روکا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو اہم ہدف سونپتے ہوئے انھیں ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے طلبہ کو شرکت سے روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ نے اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں علمائے کرام کا بھی اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی قیادت میں کمیٹی اہم فیصلے کرے گی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی احتجاجی تحریک کے دوران امن وامان کے قیام پر لائحہ عمل طے ہوگا۔

اجلاس میں حکومتی ترجیحات کے حوالے سے علمائے کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ علمائے کرام کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی روابط کو بڑھائیں۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

تبدیلی کامطلب سوئچ آن یاآف کرنانہیں ہوتا،عمران خان سوئچ دباکرتبدیلی لیکرنہیں آئےگا،وزیراعظم

دوسری جانب نیشنل ہائی وےاتھارٹی کےتحت ای بڈنگ اورای بلنگ کی افتتاحی تقریب ہوئی  جس  سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرادسعید اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،مستقبل ڈیجیٹل نظام کاہے،انسانی عمل دخل کوکم سےکم رکھناہوگا،ماڈرن ٹیکنالوجی سےنئےمنصوبوں میں شفافیت آئی،این ایچ اےکےٹھیکوں میں ماضی میں بہت کرپشن ہوتی تھی،کرپشن سےسب سےزیادہ نقصان ملک کاہوتاہےپاکستان تیزی سےترقی کی جانب گامزن ہے،ای بڈنگ کےذریعےکرپشن کاخاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا  تھاکہ تبدیلی اسٹیٹ کوچینج کرناہوتی ہے،نظام آن لائن کرنےسےکرپشن کاراستہ ختم کردیاگیا،جولوگ پرانےنظام سےفائدہ اٹھاتےتھےوہ تبدیلی نہیں آنےدیتے،بدقسمتی سےکرپشن کےنظام کوملک میں تسلیم کرلیاگیاتھا،آٹومیشن سےدنیابھرمیں تبدیلی آئی،کرپشن کرناناممکن ہوا۔

 ان کا مزید کہنا تھاکہ رشوت چلتی رہی توملک ترقی نہیں کرسکتا،کرپشن کی وجہ سےسڑکوں پرلگنےوالاپیسہ جیبوں میں جاتاتھا،گرین پاسپورٹ کی دنیابھرمیں عزت چاہتےہیں۔

جب ملک کاسربراہ چوری کرےتوپوراسسٹم کرپٹ ہوجاتاہے،مافیاپرانےسسٹم سےفائدہ اٹھاتےہیں،تبدیلی نہیں آنےدیتے،لوگ کہتےہیں کہاں ہےنیاپاکستان،یہ ہےنیاپاکستان،تبدیلی کامطلب سوئچ آن یاآف کرنانہیں ہوتا،وزیراعظم عمران خان

عمران خان سوئچ دباکرتبدیلی لیکرنہیں آئےگا،تبدیلی کےراستے میں رکاوٹ’’اسٹیٹس کو‘‘کےساتھ چپکےلوگ ہیں،جب تک لوگ خودکوتبدیل نہیں کریں گےتبدیلی نہیں آسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام اداروں میں کرپشن کانظام چل رہاہے،جب قوم فیصلہ کرلےگی تبدیلی لانی ہےتواللہ بھی مددکرےگا،ماضی میں اسلام دنیامیں مسلمانوں کےاعلیٰ کردارکےباعث پھیلا۔

براڈشیٹ کےمطابق سابق وزیراعظم چورتھا،سب سےبڑاظلم ہےلوگ کرپشن کوکرپشن نہیں سجھتے،براڈشیٹ نےتصدیق کی پاکستانی وزیراعظم،وزراکرپشن میں ملوث رہے،جہاں قیادت کرپٹ ہوجائےتومعاشرےمیں بدعنوانی کوبرائی نہیں سمجھاجاتا،براڈشیٹ کاچیئرمین بتاتاہےکس طرح پاکستان کاپیسہ باہرجارہاتھا،براڈشیٹ نےبتایاایک سیاستدان نےایک ارب ڈالرغیرملکی بینک میں بھیجا،براڈشیٹ نےکہاایک پاکستانی نےسعودیہ سےلندن ایک ارب ڈالربھیجے۔

مغربی ممالک کےسربراہان کودیکھ کرلگتاہےوہ غریب ملک ہیں،ہمارےسابق حکمرانوں کودیکھ کرلگتاہےیہاں دودھ کی نہرین بہہ رہی ہیں،ہمارےحکمران غیرملکی دوروں میں مہنگےہوٹلزمیں ٹھہرےتھے،مدینہ کی ریاست کےسربراہ نےمحلات نہیں بنائےتھے، ہم ایف بی آرمیں بھی تبدیلی لیکرآئیں گے،جولائی تک ایف بی آرکوڈیجیٹلائزکیڈیڈلائن دی ہے،مزیدوزارتوں کو6ماہ تک ای گورننس کاوقت دیاہے،ہم سجھتےہیں کچھ عرصےمیں تمام وزارتیں ای گورننس پرآجائیں گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay