بھارتی فوج کی ایل اوسی پراشتعال انگیزیوں کاسلسلہ جاری، فائرنگ کےتبادلےمیں28سال کےسپاہی شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک 28سال کےسپاہی نبیل لیاقتشہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے دیوا سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی افواج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

دفتر خارجہ نے 12 جنوری کو بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کرکے ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay