شمالی وزیرستان : دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان شہید

مسلح افواج نے گزشتہ روز کے روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دوالگ الگ کارروائیاں کیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان شہید ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay